۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
1

حوزہ/ جمعہ کو 4 یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسپین کے وزیر اعظم "پیڈرو سانچیز" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس ملک کی موجودہ پارلیمنٹ کہ جس کا آغاز گزشتہ سال ہوا تھا، اپنی 4 سالہ مدت کے دوران فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کر لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو یورپی کونسل کے اجلاس کے موقع پر آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔

اجلاس کے بعد 4 ممالک کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کا واحد راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے جس میں اسرائیل اور فلسطین امن و سلامتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .